سندھ: دفعہ 144 کے تحت پابندی میں ایک ماہ کی توسیع

سندھ: دفعہ 144 کے تحت پابندی میں ایک ماہ کی توسیع

سندھ بھر میں دفعہ 144 کے تحت 5 افراد سے زائد کے اجتماع پر پابندی میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں 12 دسمبر تک دفعہ 144 میں توسیع کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 5 سے زائد افراد کے ایک جگہ پر جمع ہونے پر پابندی ہے، فیصلے کا اطلاق ایک ماہ تک صوبے بھر میں ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں دفعہ 144 کا نفاذ آئی جی سندھ کی درخواست پر کیا گیا تھا، صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا تھا۔

ترکیہ کی فضائیہ کا سی 130 طیارہ آذر بائیجان اور جارجیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ، 20 اہلکار جاں بحق

اپنا تبصرہ بھیجیں