
صدر ممالکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور چین کے تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین سدا بہار دوستی ہے، گزشتہ 7 دہائیوں کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوئے ہیں۔
پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 74 سال مکمل ہونے پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان “ون چائنا” پالیسی کے اصولی مؤقف کا مضبوط حامی ہے، پاک چین اقتصادری راہداری نے پاکستان کی معیشت ، بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے شعبے پر مثبت اثرات چھوڑے ہیں۔
آصف زرداری نے مستقبل میں چین کے ساتھ تعلقات مزید وسیع کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ چین نے پاکستان کے دفاعی شعبے کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان معیشت، ٹیکنالوجی ، دفاع، تعلیم اور تجارت کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔