Thursday, May 22, 2025
Google search engine
ہومسیا ستعمران خان کا تیسری مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار

عمران خان کا تیسری مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے مقدمات میں تیسری مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔

لاہور کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے کیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ کرنے آئی تھی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی جاوید آصف نے کہا تھا کہ ملزم ٹیسٹ نہیں کرائے گا تو تفتیش کیسے مکمل ہو سکتی ہے، ٹیسٹ مکمل ہونے پر ہی شواہد کے درست ہونے یا نہ ہونے کا پتہ چلے گا، ٹیسٹ نہ ہوئے تو تفتیش کا عمل آگے نہیں بڑھے گا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی 2 مرتبہ ٹیسٹ کروانے سے انکار کر چکے ہیں ، گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی نے ٹیسٹ نہ کروانے سے متعلق تفتیشی ٹیم کو تحریری طور پر آگاہ کیا تھا۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات

en_USEnglish