ترکیہ کی فضائیہ کا سی 130 طیارہ آذر بائیجان اور جارجیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ، 20 اہلکار جاں بحق

ترکیہ کی فضائیہ کا سی 130 طیارہ آذر بائیجان اور جارجیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ، 20 اہلکار جاں بحق

ترکیہ کی فضائیہ کا سی 130 طیارہ آذربائیجان اور جارجیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 20 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

ترکیہ کی وزارتِ دفاع  کے مطابق طیارہ آذربائیجان سے ترکیہ جا رہا تھا۔ روانگی کے کچھ دیر بعد ہی طیارہ سرحدی علاقے میں حادثے کا شکار ہو گیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی فوٹیجز میں طیارے کو تیزی سے زمین کی جانب گرتے ہوئے اور پھر آگ کے شعلوں کی زد میں آتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

پنجاب کے مختلف اضلاع کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت

ترک خبر ایجنسی کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ترک سی-130 فوجی کارگو طیارہ آذربائیجان سے آرہا تھا کہ جیورجیا اور آذربائیجان کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

طیب ایردوان نے بتایا کہ ہماری امدادی ٹیمیں مقامی حکام کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں اور شہیدوں کے لئے ہماری دعائیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں