افغانستان میں سرکاری سطح پر پاکستان مخالف ترانے، اسلام آباد پر حملے کی دھمکی

افغانستان میں سرکاری سطح پر پاکستان مخالف ترانے، اسلام آباد پر حملے کی دھمکی

اسلام آباد: افغانستان کے ترانوں میں پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز زبان استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حال ہی میں افغانستان میں پولیس اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں اشتعال انگیز ترانے پڑھے گئے۔ اور ترانوں میں پاکستان کیخلاف انتہائی اشتعال انگیز زبان استعمال کی گئی۔

ذرائع کے مطابق افغان ترانوں میں اسلام آباد کو آگ لگانے اور لاہور میں جھنڈے گاڑنے کے اشعار بھی پڑھے گئے۔

طالبان وزیر نور اللہ نوری نے بھی 7 نومبر کو سندھ اور پنجاب کو دھمکی دی تھی۔ اور طالبان انٹیلی جنس سے منسلک ڈیجیٹل میڈیا نے متعدد بار اسلام آباد پر حملوں کی بھی دھمکی دی۔

واضح رہے کہ آج اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج دہشتگردوں کے خودکش حملے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں بھارتی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج ملوث ہے۔

مائیکل جیکسن کی بائیوپک ’مائیکل‘ نے ریلیز سے پہلے ہی نئی تاریخ رقم کردی

بھارت نے فتنہ الخوارج کے ذریعے گزشتہ روز وانا کیڈٹ کالج میں حملہ کروایا۔ اور آج افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ذریعے اسلام آباد میں دھماکا کروایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں